قصور، چوری اور ڈکیتی کی دو مختلف واداتیں ، ڈاکو نقدی ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دولاکھ مالیت کی بھینس لوٹ کر فرار

ہفتہ اپریل 21:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں چوری اور ڈکیتی کی دو مختلف واداتوں میں ڈاکو نقدی ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دولاکھ مالیت کی بھینس لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بنگلہ کمبوواں میں محمد حنیف موٹر سائیکل پر سوار جارہا تھا کہ راستے میں چار کس نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلح کے زور پر روک کر اس سے ستر ہزار روپے نقدی ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔جبکہ سرائے مغل کے علاقہ وانگ میں برکت علی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ حویلی میں بندی ہوئی دو لاکھ مالیت کی اس کی بھینس نامعلوم چوری کرکے لے گئے ہیں ۔مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔