قصور، موٹر سائیکل اور ویگن میں تصادم، عورت سمیت دوافراد جاں بحق،ایک شدید زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:22

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) تھانہ الہ آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور ویگن کے تصادم میں ایک عورت سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران عشرہ بی بی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ الہ آباد میں واقع اڈا ازرانی پور کے قریب ایک ویگن کے ساتھ تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں عمران اور عشرہ بی بی دونوں جاں بحق جبکہ ویگن میں سوار علی شیر شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس تھانہ الہ آباد نے ضابطہ کی کاروائی کرلی ۔

متعلقہ عنوان :