قصور،سکول جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر چہارم کلاس کی 9سالہ بچی جاں بحق

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:22

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) قصور کے نواح مہالم کلاں میںسکول جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر چہارم کلاس کی 9سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہالم کلاں میں چہارم کلاں کی 9سالہ بچی میرب سڑک کر اس کرتے ہو ئے ٹریکٹرالی ٹرالی نمبریLEH8576 کی زد میں آکر جاں بحق ، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، بچی کا پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے ۔