حکومت گلگت بلتستان ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد آئندہ ماہ گلگت بلتستان میںکرے گی

ہفتہ اپریل 21:22

حکومت گلگت بلتستان  ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد آئندہ ماہ گلگت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) حکومت گلگت بلتستان پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سرینہ ہوٹلز کے اشتراک سے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد آئندہ ماہ گلگت بلتستان میںکرے گی جس کے لئے انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی،اس ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں سیمت افعانستان کے سائیکلسٹ شرکت کریں گے،سائیکل ریس میں شام اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے،اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد آئندہ سال فیڈریشن5سی6 بین الاقومی ممالک کو سائیکل ریس میں مدعو کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر گلگت ڈویژن اور چیف آرگنائزر ٹور دی خنجراب عثمان احمد ، نیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کے وائس چیئر مین ہارون جنرل ، پاکستان سائکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور سرینہ ہوٹلز کے جنرل منیجر فیصل قیوم نے ہفتہ کو پی این سی اے میں ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد سیمت مقامی سائیکلسٹ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکمیشنر گلگت بلتستان عثمان احمد نے کہا کہ ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا مقصد گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے، اس ایونٹ کا مقصدملکی اور غیر ملکیوں سیاحوں کو گلگت بلتستان کی جانب راغب کرنی کی کوشش ہے۔۔سائیکلنگ پروگرام کا آغاز گلگت سے ہوگا۔۔سائیکلنگ ریلی کا اختتام خنجراب میں ہوگا۔۔سائیکلنگ ریلی پروگرام کے زریعے جی بی کی وادیوں کو پروموٹ کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سرینہ ہوٹلز کے اشتراک سے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد 11 سے 14 مئی تک گلگت بلتستان میں ہوگا جس کے لئے انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی۔ایک سوال کے جواب میں کمشنر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیکیورٹی کی صورتحال نار مل ہے،پہلی مرتبہ اسطرح اے ایونٹ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے ساتھ ساتھ کلچرل نائٹ سیمت دیگر پروگرام بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا انعقاد حکومت گلگت بلتستان پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سرینہ ہوٹلز کے اشتراک سے کیا جائے گا۔اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن اور چیف آرگنائزر ٹور دی خنجراب عثمان احمد نے گلگت بلتستان سائکلنگ ایسوسی ایشن کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے وائس چیئرمین ہاورن جنرل نے نکہا کہ سائیکلنگ پروگرام پر ہمارا فوکس گلگت بلتستان ہے۔

سائیکلنگ ریلی میں پروفیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نئے بھی شامل کیے ہیں۔ہم نان پروفیشنل نوجوان کو ترجیح دے رہے تاکہ نوجوانوں کو موقع مل سکے۔یہ سائیکلنگ ریلی کافی چیلنجنگ ریلی بھی ہے۔نان پرفیشنل سائیکلنگ میں غیر ملکی نوجوان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا سائیکل ریس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سیمت واپڈا،،آرمی،سوئی سدرن گیس اور پی او ایف واہ کے کھلاڑیوں سیمت افعانستان کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

جبکہ ہم نے سیریا اور اسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو اس ریس میں مدعو کیا گیا ہے امید ہے کہ سائیکل ریس میں شام اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر پاکستان سائکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ وہ38سال سے سائکلنگ کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ گزشتہ 8سالوں کے دوران مختلف ایشین مقابلوں میں شرکت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے بعد آئندہ سال فیڈریشن5سی6 بین الاقومی ممالک کو مدعو کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرینہ ہوٹلز کے جنرل منیجر فیصل قیوم نے کہا کہ سرینہ ہوٹلز ملک میں کھیلوں کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں اور کلچر پر بھر پور کام کر رہا ہے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے گلگت بلتستان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔واضح رہے کہ ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد 11 سے 14 مئی تک گلگت بلتستان میں ہوگا ۔۔ ایونٹ 11 مئی کو گلگت سے شروع ہوگا اور پہلے مرحلہ ضلع نگر کے تفریحی مقام راکاپوشی پر مکمل ہوگا۔ دوسرا مرحلہ پاسو ہنزہ میں مکمل ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ سوست ہنزہ سے شروع ہوگا اور خنجراب کی پہاڑیوں پر مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :