تحریک انصاف کے سینیٹر نے لیگی رکن اسمبلی کو چیلنج کر دیا

جاوید لطیف ثابت کردیں کہ لاہور جلسے میں کے پی کے وسائل استعمال ہورہے ہیں توسیاست چھوڑدوں گا،سینیٹرفیصل جاوید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ اپریل 19:35

تحریک انصاف کے سینیٹر نے لیگی رکن اسمبلی کو چیلنج کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) ::تحریک انصاف کے سینیٹر نے لیگی رکن اسمبلی کو چیلنج کر دیا۔سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف ثابت کردیں کہ لاہور جلسے میں کے پی کے وسائل استعمال ہورہے ہیں توسیاست چھوڑدوں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کل لاہور میں تاریخی جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے اس موقع پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لاہورجلسے کیلیےخیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا چہرہ قوم کےسامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔لاہورمیں پی ٹی آئی جلسے سےمتعلق کوئی رونق نہیں۔اس پر تحریک انصاف کے سینیٹر نے لیگی رکن اسمبلی کو چیلنج کر دیا۔سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف ثابت کردیں کہ لاہور جلسے میں کے پی کے وسائل استعمال ہورہے ہیں توسیاست چھوڑدوں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ مینارپاکستان میں ہم نے چارجلسے کیے ہیں۔۔ن لیگ اورپیپلزپارٹی مینارپاکستان پرایک بھی جلسہ نہیں کرسکی۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی وکٹیں بچائیں۔کل کونسی وکٹ گرتی ہے یہ سرپرائزہے۔