پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ اپریل 19:35

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس آف پاکستان ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کے سلسلے میں عدالت طلب کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے پولیس کو حکم دیا تھا۔ اس حوالے سے اب فیصل رضا عابدی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا ہے۔ فیصل رضا عابدی کا موقف ہے کہ چونکہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی خود ساختہ ہے، اسی لیے وہ چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رہے ہیں۔