سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ظفر احمد کا قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:22

سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ظفر احمد کا قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ظفر احمد نے گذشتہ روز سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس کی تیاری کے سلسلہ میں جناح سٹیڈیم میں جاری قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اصغر گل نے سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ظفر احمد کو کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 12 رکنی قومی ٹیم سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کرے گی جو آٹھ مردوں اور چار خواتین کھلاڑی پر مشتمل ہوگی، مرد کھلاڑیوں میں محمد وسیم، محمد حمزہ، حسن رضا، محمد شہزاد، وقار یونس، معید بلوچ ، عبدالرزاق اور غلام محی الدین جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں تحریم، عیشا، ثائقہ اور نورالعین شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ چوہدری اقبال اختر ٹیم لیڈر جبکہ قاضی تنویر اور سمی رضوی کو کوچز ہونگے،اصغر گل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی مردوں کے 6 اور خواتین کے 3 ایونٹس میں حصہ لیں گے،چیمپیئن شپ میں پاکستانی مرد کھلاڑی ڈیسک تھرو۔

(جاری ہے)

100میٹر ریس۔200میٹر ریس،۔400میٹر ریس، 4X100 ریلے ریس اور 4X400 ریلے ریس جبکہ خواتین کھلاڑی 100میٹر ریس، 200میٹر ریس اور 4X400 ریلے ریس کے مقابلوں میں حصہ لیں گیں، انہوں نے کہا کہ دو روزہ سائوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 5 مئی سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہوگی، جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت میزبان سری لنکا، بھارت، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، افغانستان اوربنگلہ دیش شامل ہیں انہوں نی کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جناج سٹیڈیم میں جاری ہے اور ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کے علاوہ دیگر کوچز قاضی تنویر، بشری پروین اور سیمی رضوی جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں، انہوں نیکہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی 4 مئی کو سری لنکا رووانہ ہوگی،کرنل ( ر )ظفر احمد نے ملک میں اتھلیٹکس کے فروغ کے لئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی سرپرستی میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں انٹرنیشل سطح پر میڈلز کئے۔