کرن کلب اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب نے بولان کلب کو 6-5 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے سیمی میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں، کرن کلب کی جانب سے دونوں گول فریدین نے دوسرے ہاف کے 19 ویں اور 22 ویں منٹ میں کئے جبکہ بولان کلب کی جانب سے شوکت نے 32 ویں منٹ میں اور فرحان علی نے 37 ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا ،میچ فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی ککس دیئے گئے جس پر کرن کلب نے چار اور بولان کلب نے تین گول کئے، کرن کلب کی جانب سے فریدین، فرید، فہد اور کاشف نے جبکہ بولان کی طرف سے انضمام، شوکت اور عجب نے پنلٹی ککس پر گول کئے،ریفری کے فرائض دلاور حسین جبکہ میچ کمشنر کے شاہد صدیق نے انجام دیئے اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرزکلب جبکہ گروپ بی قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کلب شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :