ہنگو،گھرمیں فائرنگ سے 2خواتین سمیت 4افرادجاں بحق

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:22

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) محلہ دار العلوم ٹل میں گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ سی2 خواتین سمیت چار افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل میں محلہ دار العلوم کے مقام پر دو فریقین کے مابین گھریلو تنازعہ پر ایک فریق نے دوسرے فریق کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے فریق سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

واقع کے بعد مرنے والوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہے جبکہ گھریلو تنازعہ پر رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔