ہنگو،اورکزئی ایجنسی کے علاقہ انجانی میں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی،1 شخص جاں بحق،2زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:27

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) اورکزئی ایجنسی کے علاقہ انجانی کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لوئرتحصیل کے علاقہ انجانی کے مقام پر ایک سڑک پر کام جاری تھا کہ اچانک ایکسے لیٹر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔