ڈی آئی خان،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ،1شخص جاں بحق،2زخمی

ہفتہ اپریل 21:27

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ملتان روڈ وینسم ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب مستری کی دکان میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ کٹ شہانی کا رہائشی35سالہ ملک شفقت ملانہ ولد رحمت اللہ قوم ملانہ اپنے دوست کی دکان گاڑیوں کے مستری محمد سلیم کی دکان میں بیٹھا تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے وہاں آ کر دکان کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملک شفقت موقع پر جاںبحق جبکہ 25سالہ مستری محمد سلیم ولد حاجی قادر بخش قوم گوندل سکنہ کٹ شہانی اور اس کا بھانجا 16سالہ مدثر ولد اکرم قوم کنجال سکنہ کچی پائند خان شدید زخمی ہوگئے۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔مقتول اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ کینٹ پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔