گورنر گلگت بلتستان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کئے جانے کے حوالے سے افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،حافظ حفیظ الرحمن

ہفتہ اپریل 21:27

گورنر گلگت بلتستان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کئے جانے کے حوالے سے افواہوں ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کئے جانے کی جو افواہیں گردش کر رہی ہیں ان افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح کی باتوں سے کچھ لوگ عوام میں اضطراب پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان گلگت بلتستان کی ایک اہم شخصیت ہیں اورہمارے بزرگ ہیں، نہ صرف حکومتی حلقوں میں بلکہ ہر سطح پر ان کواحترام کی نظروں سے دیکھا جاتاہے،اس حوالے سے سوشل میڈیا میں جو افواہیں ہیں ان افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اس حوالے سے جو جو باتیں ہو رہی ہیں ان سے حکومت کا نہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ حکومتی حلقوں میں اس حوالے سے کوئی مشاورت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :