Live Updates

مینارپاکستان جلسےمیں10نکات کااعلان کروں گا،عمران خان

جلسے میں اپنی آیندہ کی پالیسی دوں گا،خارجہ پالیسی سویلین کےدائرہ اختیارمیں ہے،چئیرمین تحریک انصاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 19:46

مینارپاکستان جلسےمیں10نکات کااعلان کروں گا،عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :عمران خان نے کل منعقد ہونے والے جلسے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مینارپاکستان جلسےمیں10نکات کااعلان کروں گا۔جلسے میں اپنی آیندہ کی پالیسی دوں گا،خارجہ پالیسی سویلین کےدائرہ اختیارمیں ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کل منعقد ہونے والے جلسے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں اپنی آیندہ کی پالیسی دوں گا۔مینارپاکستان جلسےمیں10نکات کااعلان کروں گا۔خارجہ پالیسی سویلین کےدائرہ اختیارمیں ہے۔جہاں سیکیورٹی معاملات ہیں وہاں دوسرےاداروں کی مشاورت بھی ضروری ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ مودی سےکہا تھا جوبھی ہومذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوناچاہیے۔مودی کامائنڈسیٹ ایسا نہیں ہے کہ مذاکرات ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن میں مقابلہ ہوگا۔شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے سربراہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات