Live Updates

عمران خان نے ن لیگ کے پاس الیکشن کیلئے بہترین امیدوار ہونے کا اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 19:56

عمران خان نے ن لیگ کے پاس الیکشن کیلئے بہترین امیدوار ہونے کا اعتراف ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) عمران خان نے ن لیگ کے پاس الیکشن کیلئے بہترین امیدوار ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ن لیگ کے پاس الیکشن کیلئے بہترین امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ صورتحال اب بدل رہی ہے۔ اس وقت تو ن لیگ کے پاس بہترین امیدوار ہیں تاہم صورتحال بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگ کمزور ہو رہی ہے۔ ن لیگ کے پاس جو اچھے امیدوار موجود ہیں، وہ جلد پارٹی کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ ن لیگ بہت جلد مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات