پشاور چند ہفتے پہلے گیا ،تبدیلی کہیں نظر نہیں آئی ،باغوں کے شہر پشاورکو برباد کردیا،شہبازشریف

زرداری اور نیازی خود ایک اور ایک گیارہ سمجھتے ہیں،آئندہ انتخابات میں زرداری اور نیازی کو نو دو گیارہ کرینگے،عمران خان نے مالم جبہ میں اپنے لوگوں کو زمین دی،پشاورمیں ڈینگی تباہی مچارہاتھااورعمران خان پہاڑوں پرسیروتفریح کررہے تھے،عمران خان کے دعوے قصہ خوانی بازار کے قصے نکلے،جلسے سے خطاب

ہفتہ اپریل 21:37

پشاور چند ہفتے پہلے گیا ،تبدیلی کہیں نظر نہیں آئی ،باغوں کے شہر پشاورکو ..
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمران خان اور آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی خود ایک اور ایک گیارہ سمجھتے ہیں،آئندہ انتخابات میں زرداری اور نیازی کو نو دو گیارہ کرینگے،،عمران خان نے مالم جبہ میں اپنے لوگوں کو زمین دی۔پشاورمیں ڈینگی تباہی مچارہاتھااورعمران خان پہاڑوں پرسیروتفریح کررہے تھے،،عمران خان کے دعوے قصہ خوانی بازار کے قصے نکلے۔

مردان کے علاقے شیر گڑھ میں جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے عمران خان اور خیبر پختونخوا حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ،،پشاور چند ہفتے پہلے گیا ،تبدیلی کہیں نظر نہیں آئی ،باغوں کے شہر پشاورکو برباد کردیا گیا ہے،،عمران خان کے دعوے قصہ خوانی بازار کے قصے نکلے،،عمران خان نے آنکھوں میں دھول جھونکنے کا عالمی ریکارڈ بنایا،،عمران خان کو جھوٹ بولنے اور دھرنا دینے کا شوق ہے،،عمران خان نے ایک اسپتال نہیں بنوایا،،عمران خان نے کہا کہ وہ ایک ارب درخت لگا کرعالمی ریکارڈ قائم کریں گے لیکن عمران خان نے درخت لگانے کا نہیں، جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈقائم کیا،ان کاکہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں اصول کی بات کرنیوالے وصول بن گئے،،شہباز شریف نے آئندہ حکومت ملنے پر پانچ ماہ میں پشاور میں میٹرو بنانے کا دعویٰ کیا جبکہ سب سے بڑی ٹیکنیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں دانش سکول بنانے اور کے پی کو پنجاب اور پشاور کو لاہور بنانے کا اعلان بھی کیا ،،لاہور مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان لاہور میں جلسہ کریں لاہور انکا شہر ہے،،عمران خان کا لاہورمیں لوگ نہیں بلکہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی کام استقبال کرینگے،،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بے روزگارنوجوانوں کو چالیس ارب روپے بغیرسود کا قرضہ دیا ہے،،شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کے پی میں جس کی حکومت ہو ہم تعاون کرینگے،خیبرپختونخواکے عوام کی خدمت کاموقع ملاتوہزاروں میگاواٹ بجلی دیں گے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے سی پیک جیساعالمی منصوبہ شروع کیا،2018کے الیکشن کے بعد کے پی میں ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ بنائیں گے،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی فنڈقائم کریں گے،ہزاروں طالبعلموں کووظائف دیں گے،نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکریں گے۔