چیف جسٹس ثاقب نثار نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:37

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔ صدر پاکستان اکیڈ مک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسر جاوید احمدنے کہا کہ وائس چانسلر سر گودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق کی تعیناتی میرٹ کے برعکس کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے جعلی نمبر دے کر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ڈاکٹر اشتیاق کے ریسرچ پیپرز کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں تھی اور ان کے پاس انتظامی امور سمیت مالی معاملات کا مطلوبہ تجربہ بھی نہیں ۔اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر نعمان بھی پروفیسر جاوید احمد کے ہمراہ تھے ۔ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی تعیناتی کے اقدام کو کالعدم قراد دیا جائے ۔ جس پر چیف جسٹس میاںثاقب نثار نے متعلقہ حکام سے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق کی تعیناتی کی رپورٹ طلب کرلی۔