آصف زرداری سے پیر اعجاز حسین درگاہ آف سوئی شریف ڈھرکی کی ملاقات، پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:37

آصف زرداری سے پیر اعجاز حسین درگاہ آف سوئی شریف ڈھرکی کی ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیر اعجاز حسین درگاہ آف سوئی شریف ڈھرکی نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سید احمد محمود اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے پیر آف سوئی شریف کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔