چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت اجلاس ،معطل 30ایڈ یشنل سیشن ججز ،سول ججز کو بحال کرنے کافیصلہ

ہفتہ اپریل 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کی زیر صدارت اجلاس میں معطل کیے گئے 30ایڈ یشنل سیشن ججز اور سول ججز کو بحال کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس یاور علی کی زیر صدرات اجلا س میں انتظامی کمیٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں معطل کیے گئے 30ایڈ یشنل سیشن ججز اور سول ججز کو بحال کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ۔انتظامی کمیٹی نے 7سول ججز کی انکوائریاں جسٹس عاطر محمود کو بھجوادی گئیں ۔