Live Updates

حکومت نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو امن وامان کی ذمہ داری ان پر ہوگی‘تحریک انصاف

پریل کا جلسہ بذات خود عوام کا نااہلوں کے خلاف پر امن احتجاج ہوگا ‘شعیب صدیقی اور فیصل جاوید کی مینارپاکستان پر مشترکہ پریس کانفرنس

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر وایم پی اے محمد شعیب صدیقی اورسینٹر فیصل جاوید نے مینارپاکستان پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات اور اس حوالے سے لاحق خدشات پر اظہار خیال کیا ، انہوں نے کہاکہ ہماری اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع میں ہماری گاڑیاں پکڑی جا رہی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو امن وامان کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے ہیں ، انہیں سٹیج سے لے کر پنڈال تک تمام امور سے آگاہ کردیا گیا ہے ، اس کے باوجود اگر کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو سارا لاہور شہربند کردیںگے، ضلعی انتظامیہ کو اپنے روٹس اورگاڑیوں کے بارے میں بھی بتا دیا ہے لیکن صوبائی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تو اینٹ کا جوا ب پتھر سے دیںگے، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ن لیگ گلوبٹ ہمارے ورکرز کو تنگ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ہمیشہ پُر امن رہی ہے اور کبھی ایک گملا تک نہیںٹوٹا لیکن اگر ہمیں بے جا تنگ کیا گیا تو پھر ضمانت نہیں دے سکتے ،شعیب صدیقی اور فیصل جاوید نے کہاکہ 29 اپریل کا جلسہ بذات خود عوام کا نااہلوں کے خلاف احتجاج ہوگا جو پُرامن ہوگا، انہوں نے اتوار کے جلسے کے لئے تفصیلی انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ خواتین کے لئے ریلوے سٹیشن کی طرف سے آنے والا راستہ مختص ہے اسی طرح مختلف علاقوں سے آنے والے پارٹی ورکرز کے لئے علیحدہ علیحدہ گیٹ رکھے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کا بس اڈے کے ساتھ انتظام کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ اس جلسے کو زیادہ سے زیادہ منظم اور عوام کے لئے آرام دہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جہاں شرکاء کے لئے کھانے اور پانی کا بندوبست بھی وافر مقدار میں ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات