الیکشن کمیشن نے سندھ کے کراچی ایسٹ سمیت کئی اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلے سُنا دیئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:42

الیکشن کمیشن نے سندھ کے کراچی ایسٹ سمیت کئی اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے سندھ کے کراچی ایسٹ سمیت کئی اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلے سُنا دیئے‘ ملیر‘ ٹنڈوالہیار اور سکھر کے بعض حلقوں میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے‘ الیکشن کمیشن کی جانب سے سکھر‘ ٹنڈوالہیار‘ ملیر‘ جامشورو‘ حیدرآباد‘ میرپور خاص اور کراچی ایسٹ کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات پر فیصلے سُنائے جبکہ خیرپور‘ تھر اور دادو کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے فیصلے 30 اپریل کو سُنائے جائیں گے۔