مہمند ایجنسی میں 14 ماہ بعد موبائل نیٹ ورک بحال۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:42

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی میں 14 ماہ بعد موبائل نیٹ ورک بحال۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمد واصف سعید ، کمانڈنٹ کرنل عرفان علی اور دیگر اعلیٰ حکام کے اس اقدام کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں گزشتہ 14 ماہ سے بند موبائل نیٹ ورک بحال کر دیا گیا۔ جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمد واصف سعید، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عرفان علی اور دیگر اعلیٰ حکام کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اورتوقع ظاہر کی کہ نیٹ ورک کی بحالی کے بعد پاک افغان تجارتی شاہراہ کھولنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اُٹھائیں جائینگے۔ تاکہ ایجنسی میں بے روزگار طبقے کو روزگار میسر ہو سکیں۔ پاک افغان تجارتی شاہراہ بندش کی وجہ سے سینکڑوں خاندان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیںکیونکہ ایجنسی میں دوسرا کوئی معقول ذریعہ معاش نہیں۔ جس سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ روزگار کر سکیں۔ عوام نے نیٹ ورک کی بحالی پر پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے تمام حکام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :