بھارت اور چین کا سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اور فوجی رابطے بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ اپریل 20:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چین اور بھارت نے اپنی مشترکہ سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔یہ اتفاق رائے چین کے شہر ووہان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان غیر رسمی ملاقات میں طے پایا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ان اقدامات کے تحت عسکری اور سکیورٹی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تعلقات میں بہتری پر دو روزہ غیر معمولی بات چیت گذشتہ برس متنازع ہمالیہ خطے میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ہو رہی ہے۔ یہ تنازعہ گذشتہ برس سکّم کی سرحد کے نزدیک بھوٹان کے ڈوکلالم خطے سے شروع ہوا تھا جہاں چینی فوج ایک سڑک تعمیر کرنا چاہتی تھی۔ بھوٹان کا کہنا تھا کہ یہ زمین اس کی ہے۔ انڈین فوجیوں نے بھوٹان کی درخواست پر چینی فوجیوں کو وہاں کام کرنے سے روک دیا۔ چین نے انتہائی سخت لہجے میں انڈیا سے کہا کہ وہ اپنے فوجی، بقول اس کے، چین کے خطے سے واپس بلائے۔ بعد میں دونوں ملکوں میں معاہدے کے بعد انڈین فوج ڈوکلام میں پیچھے ہٹ گئی۔