راولپنڈی، چو ہدری سرفراز افضل نے نیو افضل ٹا ئون میں 01کروڑ کی لا گت سے تعمیر کی جا نے والی سڑک کا افتتاح کردیا

حکو مت پنجاب عو ام کو صحت، صفائی اور موصلات سمیت د یگر معیا ری سہو لیا ت فراہم کر نے کے لئے کو شاں ہے،صو با ئی پا رلیما نی سیکر یٹری برائے یوتھ اینڈ سپورٹس

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) صو با ئی پا رلیما نی سیکر یٹری برائے یوتھ اینڈ سپورٹس پنجاب چو ہدری سرفراز افضل نے نیو افضل ٹا ئون میں 01کروڑ کی لا گت سے تعمیر کی جا نے والی سڑک کا افتتاح کر دیا جبکہ نیو افضل ٹاو،ْن،پام سٹی،عمر کالونی،مظہر آباد اور یوسف کالونی کیلئے 2 کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کا بھی اعلان کیا جس کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اس موقع پر سرفراز افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب عو ام کو صحت، صفائی اور موصلات سمیت د یگر معیا ری سہو لیا ت فراہم کر نے کے لئے کو شاں ہے اور صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ قو می شاہراہوں ولنک روڈز کی اپ گر یڈیشن کا کام بھی جا ری ہے۔

چو نکہ آ مد و ر فت کے بہتر سے بہتر ین ذ را ئع اور سڑکو ں کے جال ملکی تر قی کے ضا من ہیں اس لئے یہ ہما ری اولین تر جیح میں بھی شامل ہیںاور نیو افضل ٹا ئو ن کی یہ روڈ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اب اپنی تکمیل کے بعد فعا ل ہو کر ٹر یفک کے بہا ئو میں کمی لاتے ہو ئے مقا می لو گو ں کی سہو لت کا باعث بنتے ہو ئے ان کا قیمیتی وقت بچا نے میںمددگار ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

سرفراز افضل نے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس واٹر سپلائی سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ حلقہ کے عوام اس بنیادی سہولت سے مستفید ہو ں اور انہیں ٹینکر مافیا سے بھی نجات حاصل ہو سکے ا س مو قع پر کونسلر یاسر مغل،کونسلر ریاض بھٹی،کوآرڈینیٹر پی پی 6 ملک مسعود ،ڈاکٹر عبدلوحید،ایم ایس ایف کے صدر راجہ شاہد، قاری مظہر ،ملک سعید اور مقا می لو گو ں کی بڑی تعداد بھی و ہا ں مو جود تھی شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے چو ہد ری سرفراز افضل نے مز ید کہا کہ را ولپنڈی کی تر قی کو یقینی بنا نے کے لئے اربوں روپے کے فنڈ ز فر اہم کئے گئے ہیں جس سے صحت و تعلیم سمیت انفراسٹر کچر کے در جنو ں منصو بے مکمل کئے گئے ہیں تا کہ عو ام کو بنیا دی سہولیات ز ند گی کی معیاری اور فوری دستیا بی یقینی بنائی جا سکے انہو ں نے کہا کہ و عد وں کے بجا ئے عملی طو رپر عو امی خد مت پر یقین ر کھتے ہیں اور عو ام کے مسا ئل ان کی د ہلیز پر حل کر نے کے لئے پر عز م ہیں تا کہ عو ام نے اپنے ووٹ کے ذ ریعے ہم پر جس اعتماد کا اظہا ر کیا اس پر ہم پو رے اتر تے ہو ئے انہیں بلند معیا ر زندگی فراہم کر سکیں۔