راولپنڈی ، سب سے زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلے میں جیتنے والے جانوروں کے مالکان میں نقد انعامات تقسیم کئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہدسجاد نے سب سے زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلے میںزیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مالکان میں نقد انعامات تقسیم کئے پہلا انعام75ہزار روپے مویشی پال چوہدری اکرم نے حاصل کیا جس کی بھینس نے 12گھنٹے میں15.250لیٹر دودھ دیا اور دوسرا انعام 50ہزار روپے چوہدری افتخار باگری جس کی بھینس نے 14.120لیڑدودھ دیا جبکہ تیسرا انعام 25ہزار روپے محمد رمضان جس کی بھینس نے 12.

(جاری ہے)

28لیٹر دودھ دیا ڈائریکٹر لائیوسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژنکی ہدائیت پر ضلع جہلم کے گائوں موناں میں بھینسوں کے دودھ دینے کے مقابلے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کروائی گئی اور یہ مقابلے دو دن تک جاری رہے جس میں علاقے کے 50 مویشی پال حضرات نے مقابلے میں شرکت کی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ناصر کمال شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جہلم ڈاکٹر مسعود حسین سمیت معززین علاقہ ،محکمہ کے افسران اور لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ناصر کمال شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جانوروں کا معائنہ کیا بعد ازاں تقریب میں مویشی پال حضرات کو موبائل ٹریننگ سکول میں جانوروں کی صحت و تندرستی ،دودھ بڑھانے کے لیے نمک،ونڈا،منرل مکسچر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری میں موجود عملے نے جانوروں کو چیک کیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ناصر کمال شاہ نے تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب لائیوسٹاک و ڈیری ڈویویلپمنٹ کے فروغ کے لیے موثر اقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات سے ڈیری سے منسلک افراد مستفید ہو رہے ہیں۔