اپنی وارڈ کے عوام سے کیے وعدے پورے کردیے ہیں،ارشدمحمودقریشی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ الحمداللہ اپنی وارڈ کے عوام سے کیے وعدے پورے کردیے ہیں،ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخار کے جاری کردہ فنڈز سے ھزارہ کالونی کی مزید 3گلیاں،عمرفاروق کالونی کی گلی نمبر5اور خیابان اسلام کالونی کی گلی نمبر1،2،3،4اور5کی کنکریٹ مکمل کردی گئی ہے، ترقیاتی کام کرانے پر ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخار کاشکریہ اداکرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے وارڈ8کے مختلف علاقوں میں مکمل ہونیوالے گلیوں کی پختگی کے ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے کے دوران کیا،ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ گلیوں کو کنکریٹ کرادیا ہے بہترمعیاری کام کروایا ہے ترقیاتی کاموں کی خود موقع پر جاکر نگرانی کرتا ہوں عوام نے مجھ پر جواعتماد کیا ہے اس پرپورا اترنے کی کوشش کررہا ہوں ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کینٹ کے علاقوں سے مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :