کوئٹہ، وفاقی بجٹ قبل از الیکشن دھاندلی اور فراڈپر مبنی جس کی کوئی حیثیت نہیں ، میر حاجی علی مدد جتک

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا اور نہ ہی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ،صوبائی صدر پیپلز پارٹی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے وفاقی بجٹ کو قبل از الیکشن دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے بجٹ فراڈ ہے جس سے ہم مسترد کر تے ہیں فاقی بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور نہ ہی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملک اور خاص کر بلوچستان کی عوام کے ساتھ بجٹ میں زیادتی کی ہے جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملتا اس وقت تک بجٹ کو عوام دوست بجٹ نہیں کہہ سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈالا گیا ایک طرف بجٹ پیش کیا گیا تو دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ماہ رمضان میں بھی عوام کو ریلیف نہیں دی گئی وفاقی بجٹ صرف کاغذوں کا ہیر پیر ہیں اس میں عوام کے امنگوں کو مد نظر رکتھے ہوئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ملک کے بجٹ کا 72فیصد بجٹ دفاعی میں چلا جاتا ہیں باقی28فیصد میں نان ڈویلپمنٹ اور ڈویلپمنٹ کے لئے بچ جاتا ہیں وہ بھی کرپشن کی نظر ہوجاتی ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ کو جس طرح پیش کیا جاتا ہے اس پر حقیقت میں عمل نہیں ہوتا کوئی بھی بجٹ آج تک عوام کے مفاد میں نہیں بنایا گیا یہ بجٹ بھی صرف کاغذوں کی ہیر پیر کے سواء کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب حکومت کا ایک ماہ کی مدت رہ گئی اس میں بجٹ پیش کرنا قانونی اور اخلاقی طور پر اچھا نہیں ہے اگر بجٹ پیش بھی کر دیتے تو تین مہینے کا بجٹ پیش کر دیتے مگر مسلم لیگ(ن) نے انتخابی مہم کے لئے وفاقی بجٹ پیش کر دیا تاکہ ایک بار پھر دھاندلی کر کے اقتدار میں آجائے مگر پیپلز پارٹی کسی بھی صورت اس اقدام کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ انتخابی دھاندلی کے لئے وفاقی بجٹ کو استعمال کرے۔