چاغی، خسرہ سے دوبچے جان بحق، ایک بچہ شدید متاثر

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:45

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء)دالبندین میں خسرہ سے دوبچے جان بحق ہوگئے خاندانی ذرائع کے مطابق دالبندین کلی کوئی خان میں خسرہ کی وباء سے چار اور چھ سالہ عمیر اور اورنگزیب جان بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید متاثر ہے تاہم اس حوالے سے ڈی ایچ او چاغی بشیر آحمد سے رابطہ کیا انکا کہنا تھا کلی کوئی خان میں ایک خاندان کے تین بچے متاثر ہوگئے تھے جبکہ دو بچوں کو فوری طبی امداد نا ملنے پر جان بحق ہوگئے ہماری ٹیم کلی کوئی خان میں موجود ہے اس علاقے میں ہر وقت بچوں کو ویکسینیشن کی ہے ۔