Live Updates

مینار پاکستان جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ن لیگی رہنما کا نام سامنے آگیا

شیخ روحیل اصغر کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع، ن لیگی ایم این اے تحریک انصاف کے کل مینار پاکستان پر جلسے میں اعلان کرسکتے ہیں،ذرائع

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:45

مینار پاکستان جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ن لیگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ، لیگی رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر تحریک انصاف میں شمولیت کا کل (اتوار کو )اعلان کر سکتے ہیں۔ مینار پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میںمزید کئی سیاستدان بھی شمولیت کا اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے دیہی حلقے این اے 124 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بننے والے شیخ روحیل اصغر جارہانہ انداز میں مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا دفاع کرتے رہے ہیں تاہم پانامہ لیکس آنے کے بعد وہ بہت کم ن لیگ کے دفاع میں میڈیا پر نظر آتے رہے۔

نواز شریف کی وزارت اعظمیٰ اور پارٹی صدارت سے فارغ ہونے کے بعد وہ گوشہ گمنامی میں چلے گئے ہیں ۔ ان کے دوستوں میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ وہ ن لیگ بالخصوص میاں نواز شریف کے بیانیے سے متفق نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر بھی وہ اسمبلی میں نہیں آئے۔ ذرائع کے مطابق شیخ روحیل اصغر نے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج تحریک انصاف کے لاہور میں مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے میں انکے عمران خان کے سیاسی ہمسفر بننے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات