ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی اے چوہدری ایاز،ایم پی اے ملک افتخار نے کینٹ کے علاقوں میں اتنے زیادہ ترقیاتی کام کرائے ہیں،رشیداحمدخان

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ وبورڈراولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی اے چوہدری ایاز،ایم پی اے ملک افتخار نے کینٹ کے علاقوں میں اتنے زیادہ ترقیاتی کام کرائے ہیں کہ ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،کینٹ کے علاقوں میں ن لیگ کاجوبھی امیدوار آئیگا عوام اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے اور کینٹ کے علاقوں سے مسلم لیگ ن کی کامیابی کی جولہر چلے گی وہ باقی پارٹیوں کو ناک آئوٹ کردیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس مغل آباد میں معززین علاقہ کے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک و قوم کی ترقی کیلئے گزشتہ پانچ سالوں میں دن رات کوشاں رہی ہے کینٹ کے علاقوں میں ملک ابرار،چوہدری ایازنے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کروڑوں روپے کے فنڈز سے کینٹ میں ترقیاتی کام کرائے انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :