کل مینار پاکستان جلسہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا ، عابدہ راجہ

ہفتہ اپریل 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عابدہ راجہ نے کہاہے کہ کل مینار پاکستان جلسہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا ، خواتین کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔جڑواں شہروں سے کارکنان کی لاہور روانگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کی کامیابی کو نہیں روک سکتی ۔

(جاری ہے)

عوام نے عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار عابدہ راجہ نے 29اپریل لاہور جلسے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عابدہ راجہ نے کہا کہ این اے 52سے کارکنان کی بڑی ریلی لاہور کے لئے روانہ ہوگی ۔ مینار پاکستان کا بڑا جلسہ تخت لاہور کی بنیادیں ہلا دے گا ۔اجلاس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی ۔عابدہ راجہ نے لاہور جلسے روانگی کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں جو کہ تمام انتظامات سر انجام دیں گی ۔