کشکول توڑنے کے دعویداروں نے مجموعی ملکی قرضوں میں دگنا اضافہ کر کے قوم کو آئی ایم اور ورلڈ بنک کا غلام بنا دیا،مظہر محمود علوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعویداروں نے مجموعی ملکی قرضوں میں دگنا اضافہ کر کے قوم کو آئی ایم اور ورلڈ بنک کا غلام بنا دیا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے، صاف پانی ،انصاف،صحت اور مفت تعلیم کی فراہمی کا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیاگیا،ان خیالات کااظہار انہوںنے آزادکشمیر سے تنظیمی دورے سے واپسی پر میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، یوتھ ونگ کے وسیم خٹک،اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ غلام علی خان کا نام عوامی تحریک کے سینئر رہنماوں میں آتا ہے،تحریک کے لئے غلام علی خان کی قربانیاں کسی سی ڈھکی چھپی نہیں ہیں،انہوںنے کہا کہ غلام علی خان راولپنڈی کے صوبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گے،عنقریب سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور راولپنڈی سے غلام علی خان اور عوامی تحریک کے دیگرامیدواروں کا اعلان کریں گے،مظہر علوی نے کہا کہ جعلی وزیر خزانہ کی جانب سے جعلی اکنامک سروے پیش کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی،غلط اعدادو شمار اور ترقی کی غلط تشریح کی گئی، ملک کی بیشتر آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے کی زندگی گزا رنے پر مجبور ہے،غریب کا بچہ نہ تعلیم حاصل کر سکتا ہے ،نہ صحت کی مناسب سہولیات مہیاکی گئیں،آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کو خوش کرنے کے لئے ،مہنگائی میں اضافہ کیا گیا،بڑے بڑے محلات میں رہنے والوں کو مہنگائی کا کوئی احساس نہیں ہو سکتا،جو حکمران سود جیسی لعنت کو سٹے آرڈر پر چلا رہے ہیں ان سے کسی بہتری کو توقع نہیں کی جا سکتی،کیونکہ حکمرانوں کے چولہے تو غریب کے خون پسینے سے جلتے ہیں،جبکہ غریب کا چولہا کبھی جلتا ہے اور کبھی نہیں جلتا،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے جو ان حکمرانوں میں نہیں ہوتی ہے۔