کشمیر یتامی بحالی ادارہ گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ، میجر جنرل ( ر) خالد حسین

ہفتہ اپریل 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سیکرٹری صحت آ زاد جموں کشمیر میجر جنرل ( ر) خالد حسین نے کہا ہے کہ کشمیر یتامی بحالی ادارہ (کشمیرآرفن ری ہیبلیٹیشن ٹرسٹ) گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے چیر مین چوہدری اختر حسین نے ادارے کو جس انداز میں وسعت دی ہے اس کیاس سے قبل مثال نہیں ملتی ہے اندرون و بیرون ملک مخیر حضرات اس ادارے کا بھر پور ساتھ دیں جو اس خطے کے یتیم بچوں کا سہارا بن کر ان کو معاشرے کا مفید فرد بنا رہے ہیں اس ادادرے کے چیر مین نے یونیورسٹی بنا نے کا جو اعلان کیا ہے اس میں بھر پور ساتھ دیں گے عوام سے بھی بھر پور تعاون کی اپیل ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کشمیرآرفن ری ہیبلیٹیشن ٹرسٹ ( kort ) کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاست جموں و آزاد کشمیر میں پرا ئیوٹ سیکٹر میں ایسے ادار کا وجود ہم سب کے لئے با عث اطمینان ہے تقریب سے اپنے خطاب میں چیر مین( کوٹ ) چوہدری اختر حسین بتا یا کہ کس طرح انہوں نے اس ادارے کی بنیاد ڈالی اور اس کی خدمات کیا ہیں انہوں نے بتا یا کہ ہم کس طرح ان بچوں کو جن کے والدین انتقال کر جا تے ہیں اور وہ بے وسیلہ ہو جا تے معاشرے کا مفید رکن بنا تے ہیں تقریب کے دوران جب اپیل کی گئی تو یونیورسٹی کے قیام کے لئے مخیر حضرات کی طرف سے 6کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم عطیہ کی تقریب کے دوران ادارے کے بچوں نے ماں باپ کی شان میں نظمیں اور گیت گا کر حاضرین کو رلا دیا تقریب کے دوران نامور گلو کار علی عباس نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان کے صوفیا نہ کلام پر حا ظرین نے خوب داد دی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہو ئے لوگوں نے ادارے کی فنڈ ریزنگ میں بھر پور حصہ لیا

متعلقہ عنوان :