راولپنڈی،علامہ خادم حسین رضوی کل شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری سے ملاقات کریں گے

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) امیرتحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کل (بروز اتوار)صبح 7 بجے جامعہ عطاء الحبیب للبنات ضیاء العلوم بالمقابل آئی شفاء ہسپتال میں شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری سے ملاقات کریں گے جس میں ملکی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال فرمائیں گے اس موقع پر تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے صوبائی امیر پیر قاضی محمد محمود احمد اعوانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان راولپنڈی ڈویثرن کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، مولانا محمد عبداللطیف قادری، پیر سید احسان الحق سلطانپوری، مرزا عثمان بھی موجود ہوں گے بعد ازاں تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان علامہ خادم حسین رضوی مظفر آباد آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہوں گے جہا وہ کشمیر کے امیر علامہ عبدلغفور تابانی کی نگرانی میں منعقد ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔