راولپنڈی، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں23ملزمان گرفتار

ہزار492گرام چرس،62لیٹر کھلی شراب،3پستول30بور معہ11روند برآمد

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں23ملزمان کو گرفتار کر کی20ہزار492گرام چرس،62لیٹر کھلی شراب،3پستول30بور معہ11روند برآمد کر لیے ہیں اطلاعات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے بلال سے 400گرام چرس ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اعجاز، تنزیلہ ،قوی کریتھن ، امروز، شہبازسے 12070گرام چرس ، تھانہ سول لائنز پولیس نے بلال سے 250گرام چرس ، ایاز سے 300گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے قیصر سے 3422گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ناطق سے 2000گرام چرس ، قاسم سے 1900گرام چرس ، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ارشد سے 150گرام چرس ، تھانہ سول لائنز پولیس نے ارشد سے 5لیٹر کھلی شراب،عرفان سے 5لیٹر کھلی شراب،ہمایوں سے 5لیٹر کھلی شراب،ریمن مسیح سے 5لیٹر کھلی شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے شہباز سی12لیٹر کھلی شراب،طارق ، زینب اور شیرو مسیح سے 30لیٹر کھلی شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سفیر سے 1 پستول 30بور معہ 4روند، تھانہ وارث خان پولیس نے ناصر سے 1 پستول 30بور معہ 3روند ،عبدالغفور سے 1 پستول 30بور معہ 4روند برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :