راولپنڈی، آتش بازوں کیخلاف کاروائی میں3افراد گرفتار ،61انار،50ہوائیاں ، 50گولے ،108پھلجھڑیاں ،30پٹاخے، برآمد

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے آتش بازوں کیخلاف کاروائی میں3افراد کو گرفتار کر کی61انار،50ہوائیاں ، 50گولے ،108پھلجھڑیاں ،30پٹاخے، برآمد کر لیے ہیں اطلاعات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے کامران سے 22اناربڑے، 16انار چھوٹے، 6خول ، 5چلیدہ ہوائیاں ، تھانہ جاتلی پولیس نے پرویز سے 50ہوائیاں ،25انار، 50گولے ، نوید سے 30پٹاخے ،108ڈبے پھلجھڑیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :