راولپنڈی،غیر قانونی گیس ری فلنگ اور کرایہ داروں کیخلاف کاروائی میں 6 افراد گرفتار ، مقدمات درج

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں اور کرایہ داروں کیخلاف کاروائی میں 6 افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیںاطلاعات کے مطابق کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے جہانگیر اور خواج محمد جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے بلال، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے طاہر ، سالار خان، واصف کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے آلات ریفلنگ برآمد کرلئے۔