راولپنڈی، 24گھنٹے کے دوران30روڈ ٹریفک حادثات میں28افرادزخمی

ہفتہ اپریل 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ضلع راولپنڈی میں 24گھنٹے کے دوران30روڈ ٹریفک حادثات میں28افرادزخمی ہوئے جن میں12 معمولی زخمیوں کوریسکیو1122 نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں جبکہ16شدید زخمیوں کوفوری طور پر قریبی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا ان ٹریفک حادثات میںکوئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیو 1122کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں22ڈرائیورز،3مسافراور3پیدل افراد متاثر ہوئے جن میں27مرداور1 عورت شامل ہیںزخمی ہونیوالوںمیں1 شخص کی اوسط عمر 18سال سے کم،18 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان،8 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن اور1 شخص کی اوسط عمر 60سال سے ذیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :