راولپنڈی،مضر صحت گوشت کے خلاف کاروائی میں ڈھوک سیداں مصریال روڈ کے قریب کاروائی ،1500 کلو گوشت تلف

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جنرل منیجرمذبحہ خانہ (سلاٹر ہاؤس) نے مضر صحت گوشت کے خلاف کاروائی میں ڈھوک سیداں مصریال روڈ کے قریب کاروائی 1500 کلو گوشت تلف کیا اطلاعات کے مطابق مضرڈھوک سیداں مصریال روڈ کے قریب عمردراز نامی شخص نے 1500کلو صحت سرکاری مہر کے بغیر مضر صحت گوشت سٹور کر رکھا تھا جو مختلف ہوٹلوں پر سپلائی کیاجاتا تھا تاہم جی ایم سلاٹر ہائوس نے گوشت قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :