راولپنڈی،قتل کے مقدمہ میںنامزد2 ملزمان کو سزا ئے موت ، منشیات کے مقدمات میں3 ملزمان کو پروبیشن پر پابند کر لیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوںنے قتل کے مقدمہ میںنامزد2 ملزمان کو سزا ئے موت سناتے ہوئے منشیات کے مقدمات میں3 ملزمان کو پروبیشن پر پابند کر لیا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے تھانہ رتہ امرال میں درج منشیات کے مقدمہ میں نامزدملزم وسیم کو1 سال پروبیشن ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ ٹیکسلا میں درج قتل کے مقدمہ میںنامزد 2 ملزمان حضرت شاہ اور عمر زمان کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا ادھرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے تھانہ ویسٹریج میں درج منشیات کے مقدمات میںنامزد ملزمان عبدالواہاب اور ارسلان کو 1،1 سال پروبیشن پر پابند کر لیا ہے ۔