Live Updates

راولپنڈی،عمران خان کیخلاف دائر 10 ارب ہرجانے کے دعوی کی سماعت15 مئی تک ملتوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف دائر 10 ارب ہرجانے کے دعوی کی سماعت15 مئی تک ملتوی کردی ،سابق ن لیگی رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی تقاریر میں انھیں منشیات سمگلر کہا جس سے ان کی ساکھ شدید متاثر ہوئی گزشتہ روز دوران سماعت حنیف عباسی کی جانب سے شہادت پیش نہ کرنے پر سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات