مردان جلسے میں شہباز شریف پر ٹوپی اچھالنے والے شخص نے ایسا کرنے کی وجہ بتا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 20:18

مردان جلسے میں شہباز شریف پر ٹوپی اچھالنے والے شخص نے ایسا کرنے کی وجہ ..
مردان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) مردان جلسے میں شہباز شریف پر ٹوپی اچھالنے والے شخص نے ایسا کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں جلسہ عام سے خطاب کیلئے پہنچے۔

(جاری ہے)

اس دوران جب شہباز شریف تقریر کررہے تھے تو ان پر ایک شخص نے ٹوپی اچھال دی۔ اس حوالے سے اب شہباز شریف پر ٹوپی اچھالنے والے شخص نے ایسا کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ شہباز شریف پر ٹوپی اچھالنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ اس کی بیٹی تاحال بازیاب نہیں کروائی جا سکی۔ اسی لیے ان کے احتجاج کے طور پر شہباز شریف پر جلسے میں ٹوپی اچھال دی۔