Live Updates

خیبرپختونخواہ میں 2 احتساب کمیشن کام کر رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ

شہبازشریف تعصب کی عینک اُتارکردیکھیں توانہیں تبدیلی ضرورنظر آئےگی،ہمارے 5 سال شہباز شریف کے پنجاب میں 30 سال پر بھاری ہیں،پرویز خٹک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 20:19

خیبرپختونخواہ میں 2 احتساب کمیشن کام کر رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :خیبرپختونخواہ میں 2 احتساب کمیشن کام کر رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے مخالفین کو کرارا جواب دے ڈالا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ شہبازشریف تعصب کی عینک اُتارکردیکھیں توانہیں تبدیلی ضرورنظر آئےگی،ہمارے 5 سال شہباز شریف کے پنجاب میں 30 سال پر بھاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 2 احتساب کمیشن کام کر رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے مخالفین کو کرارا جواب دے ڈالا۔

وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف تعصب کی عینک اُتارکردیکھیں توانہیں تبدیلی ضرورنظر آئےگی،ہمارے 5 سال شہباز شریف کے پنجاب میں 30 سال پر بھاری ہیں۔اگر کسی کو تبدیلی نظر نہیں آرہی تو وہ اپنا علاج کرائے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صنعتوں اور سرمایہ کاری کےفروغ میں رکاوٹیں ڈالتی ہے۔

بیرونی سرمایہ کاروں کواین اوسی دینےکےمعاملےمیں روڑےاٹکائےجاتےہیں۔اس موقع پر پنجاب حکومت کو بھی انکی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑےپراجیکٹ کرپشن اورمال بنانےکیلیےبنائےجاتےہیں۔پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ ضرورت کےتحت شروع کیاہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کوٹوٹاپھوٹاصوبہ ملا،قابل عمل منصوبہ بندی کےتحت تبدیلی کاسفرشروع کیا۔پانی کےذریعے30ہزارمیگاواٹ تک سستی اورماحول دوست بجلی بناسکتے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین اسمبلی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کوئی رکن ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں تواسکےپاس صفائی کاموقع ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات