راولپنڈی، 9ماہ کے بچے کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم احمد ظفر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ناصر جاوید نے 9ماہ کے معصوم بچے کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم احمد ظفر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ،مقدمہ میں گرفتار OLIVES DAY CARE کے مالک احمد ظفرسمیت دیگر ملزمان زین اور نرگس کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے 16اگست 2017کو 9ماہ کے معصوم بچے محمد علی عمران کے قتل پرمقتول کے ولد عمران احمد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 806/2017 درج کرتے ہوئے گرفتار کیاتھا گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے اولیو ڈے کیئر سینٹر جوڈیشل کالونی گلزار قائد کے مالک احمد ظفر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ۔

متعلقہ عنوان :