راولپنڈی،عدالت نے پولیس کانسٹیبل قتل کیس میں گرفتار ملزم قمر زیب کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھجوا دیا ، سماعت 11مئی تک ملتوی

ہفتہ اپریل 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے پولیس کانسٹیبل قتل کیس میں گرفتار ملزم قمر زیب کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے سماعت 11مئی تک ملتوی کر دی، مقدمہ میں گرفتار ملزم قمر زیب ولد اورنگ زیب سکنہ کوٹلی ستیاں کو تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے پولیس کانسٹیبل قتل کیس میں گرفتار کرتے ہوئے عدالت پیش کیاتھا عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے بھجواتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :