پاکستان کی تمام تر عدالتوں آئین و قانون کی عزت ہونی چاہیے،پرویز مشرف

ملک میں غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے،سابق صدر کا ڈسٹرکٹ بار کونسل راولپنڈی کے وکلا سے بذریعہ وڈیو خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:51

پاکستان کی تمام تر عدالتوں آئین و قانون کی عزت ہونی چاہیے،پرویز مشرف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سابق صدر پاکستان و جنرل (ر ) پرویز مشرف نے انتخابی مہم کا آغاز وکلا سے کیا پروز مشرف نے ڈسٹرکٹ بار کونسل راولپنڈی کے وکلا سے بذریعہ وڈیو خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی تمام تر عدالتوں آئین و قانون کی عزت ہونی چاہیے ملک میں غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اس کو صرف خدا چلا رہا ہے غریب عوام پر ظلم ہو رہا ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ قانون اپنے ہاتھ میں نا لے لیںوکلاء ہی ملک میں سیاسی روش میں تبدیلی لا سکتے ہیںپاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے وکلاء پاکستان کی سب سے زیادہ اثر اسوخ رکھنے والا طبقہ ہے جنرل (ر ) پرویز مشرف کے وڈیو خطاب کے موقع پر راولپنڈی کے وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان 2007 میں ہر لحاظ سے عروج کی جانب جا رہا ہے تھاملک میں تعلیم معیشت صحت سمیت تمام شعبہ میں آگے بڑھ رہا تھادنیا بھر میں ہمارا ایک رتبہ تھا ڈالر کنٹرول میں تھاآج دس سال بعد مجھے بتائیں ہم کدھر کھڑے ہیںہمارے حکمرانوں نے ملک کوکھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ملک کا موازنہ اگر دوہزر سات سے کیا جائے تو آج پاکستان رو رہا ہے کہ آؤ مجھے بچاو.وکلاء ملک کی سوچ بناتے ہیں اور وقت ہے کہ وکلا باہر نکلیںوقت نہیں ہے اس لیے وکلاء پاکستان کے باہر نکلیں اور جان کی بازی لگا دیںلیڈر وہ ہے جو وقت کے بہاو کو سمجھتا ہے جب میں پاکستان کی حالت کو دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے میں پاکستان کے لیے جان کی بازی لگانے کے لیے تیار ہوں.مجھے اپنے اوپر مکمل یقین ہے کہ ملک کے لیے بہترین کرسکتا ہوںمیری اوپر سیاسی مقدمات قائم کیے جارہے ہیںکہتے ہیں کہ میرے بیرون ملک اثاثے ہیں ڈالر کے اکاونٹ ہیںمیری منی ٹریل کی بات کرتے ہیں جو کہ زیرو ہے میں امیر شخص ہوں لیکن محلوں میں نہیں رہتا یہاں لوگ مینشن میں رہتے ہیںعدالتوں میں مجھے جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے میں ملک آونگا اور سامنا کرونگا�

(جاری ہے)