راولپنڈی،پرویز مشرف کے وکلا سے خطاب کے دوران 2 وکلا آپس الجھ پڑے

سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے ایڈوکیٹ سراج احمد کو کھری کھری سنا دی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا سے خطاب کے دوران 2 وکلا آپس الجھ پڑے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے ایڈوکیٹ سراج احمد کو کھری کھری سنا دی اختر شاہ نے ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکیل کو پروگرام سے باہر نکال دیاتم یہاں سے نکل جاو، تم وکیل نہیں ہو اختر شاہ سیکورٹی والوں کو حکم وکلا کے پروگرام میں بدنظمی کے بعد ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے بہت سے وکلاء پروگرام سے چلے گئے جس پر سراج احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز مجھے فون کرکے رجسٹر کیا گیا اختر شاہ نے مجھے کہا تم وکیل نہیں ہو باہر نکل جاؤ میں سینئر وکیل ہوں بار کا باقائدہ رکن ہوں اختر شاہ کو معافی مانگنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :