نوجوانوں کو ادبی پروگرامات میں اپنی شرکت یقینی بنانی چاہیے، خورشید شاہ

ہفتہ اپریل 21:51

نوجوانوں کو ادبی پروگرامات میں اپنی شرکت یقینی بنانی چاہیے، خورشید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے نوجوانوں میں پڑھنے کا شوق کم ہو گیا ہے، نوجوانوں کو ادبی پروگرامات میں اپنی شرکت یقینی بنانی چاہیے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پروین شاکر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ نے جس پروگرام کا انعقاد کیا ہے یہ قابل تعریف ہے، گھٹن کے اس ماحول میں شاعروں اور دانشوروں نے اس ملک کی آنے والی نسلوں اور بسنے والے لوگوں کے لئے اپنے قلم سے ایسی راہیں دکھائیں جو وقت کی ضرورت تھیں، اس قسم کے پروگرام اندھیروں سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو پارلیمنٹ کے اندر تسلیم کرتے ہیں