تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کاپھگر اں فارم ہا وس میںڈانس پا ر ٹی پر چھا پہ ،22لڑ کیا ں اور 25لڑ کو ں سمیت کل 47ملزمان گرفتار

ہفتہ اپریل 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کاپھگر اں فارم ہا وس ڈانس پا ر ٹی پر چھا پہ 22لڑ کیا ں اور 25لڑ کو ں سمیت کل 47ملزمان گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، دیگر کا رروائیوں میںپولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی ، مو با ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے احکا ما ت جا ری کئے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ایس ایچ او انسپکٹر حق نو از رانجھا ، سب انسپکٹر شفقت حسین معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے پھلگر اں فارم ہا وس میں ڈانس پا ر ٹی پر چھا پہ ما ر کر غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث 22 لڑ کیو ں اور 25لڑ کو ں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

دیگر کا رروائیوں کے دوران تھا نہ ویمن پولیس کے سب انسپکٹر خا لد محمود نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث ملزم اور ملزمہ کوبھی گرفتار کر لیا۔ترجمان نے بتایا کہ دیگرکا رروائیوںکے دوران10ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے سب انسپکٹر خضر حیات نے ملزم شارق امیر سے 110ہیر وئن بر آمد کر لی،تھا نہ گو لڑہ پولیس کے اے ایس آئی نیا ز محمد نے ملزم محمد طا رق سے مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی ظفر اقبال نے ملزم روفن مسیح سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ سبزی منڈی اے ایس آئی عطا محمد نے ملزم زاہد حسین سے مو با ئل فون اور نقدی بر آمد کرلی، سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی سلیما ن شاہ نے ملزم راجہ عاقل سے مسروقہ مو با ئل فون بر آمدکر لیا،تھا نہ نیلو ر پولیس کے اے ایس آئی مہد ی خا ن نے ملزم محمد عمر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ کو رال پولیس کے سب انسپکٹر سرفراز احمد نے ارشد اور رومان سے دو عدد کلا شنکو ف ایمو نیشن اور ملز م سید ولی سے 360روند 222گن کے برآمد کرلیے،تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی ازکا ر حسین نے ملزم ندیم فاروق کو غیر محفو ظ طریقہ سے ڈیزل فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جا ری ہے۔