اسلام آباد، خیبرپختونخواہ اور شمالی پنجاب زلزلے سے لرز اٹھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ اپریل 20:26

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) اسلام آباد،، خیبرپختونخواہ اور شمالی پنجاب زلزلے سے لرز اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،، خیبرپختوںخواہ اور شمالی پنجاب زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے فی الحال کسی قسم کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :