دہشت گرد تنظیموں کو ناکام بنانے اور ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے متحدہ مجلس عمل کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے، محمد اسلم غو ری

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:04

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صو بائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسلم غو ری نے کہا ہے کہ القا عدہ سمیت دوسری دہشت گرد تنظیمو ں نے مسلما نو ں کی قوت کو کمزور کرنے کی سا زشیں کر رہی ہیں، ان کو نا کام بنانے اور ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے متحدہ مجلس عمل کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہو نے گذشتہ روز بدین میں قظر مسجد میں ایم ایم اے میں شامل مذ ہبی جما عتو ں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہو نے کہا کہ ایک بین الاقوامی سازش کے تحت مسلمان ملکو ں کو آپس میں لڑا یا جا رہا ہے انہو نے کہا کہ جنرل ضیا ء کے دور میں ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد ڈالی گئی اور اس فو جی سرکار سرپرستی میں فرقہ وار تنظیمو ں کی بنیاد یں رکھی گئی اور پا کستان کے مسلمانوں کو آپس میں لڑا یا گیا اسی سازش کو مد نظر رکھتے ہو ئے ملک کی تمام مذہبی جما عتو ں نے متحدہ مجلس عمل کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے اجلاس کے بعد بدین ضلع میں متحدہ مجلس عمل کے ضلعی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لا یا گیا جس میں سید دا ئود شاہ گیلانی(جماعت اسلامی) کو ضلعی صدر ،مولانا عبد الواحد منگریو ( جے یو آئی) جنرل سیکریٹری جبکہ علی حیدر حیدری نا ئب صدر، خان محمد جمالی نائب صدر، محمد خان محمد محمدی نائب صدرفتح خان کھو سہ ،مصرہی ملاح ،فد حسین شاہ ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،فتح محمد مہیری خازن اور عبد الکریم بلیدی سیکریٹری اطلاعات منتخب کیئے گئے